LIVE

پی آئی اے کی خصوصی پرواز جاپانی شہریوں کو لیکر کراچی سے روانہ

افضل ندیم ڈوگر
April 12, 2020
 

اسی پرواز کے ذریعے جاپان میں پھنسے 50 سے زائد پاکستانی شہری اور ریلیف کا سامان اسلام آباد آئے گا: ذرائع پی آئی اے — فوٹو:فائل 

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے)  کی خصوصی پرواز 119 جاپانی شہریوں کو لے کر کراچی سے روانہ ہوگئی۔ 

لاک ڈاون کے باعث جاپانی شہری پاکستان میں پھنس گئے تھے جنہیں خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ 

پرواز ‏پی کے 8855 میں کراچی سے 84 مسافر سوار ہوئے ہیں جن میں ایک کورین باشندہ بھی شامل ہے جبکہ 36 جاپانی شہری اسلام آباد سے اس پرواز میں سوار ہوں گے۔ 

خصوصی پرواز ٹوکیو کے ناریتا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مقامی وقت کے مطابق پیر کی دوپہر 12 بجے اترے گی۔ 

پی آئی اے ذرائع کے مطابق جاپان میں پھنسے 50 سے زائد پاکستانی شہری اور ریلیف کا سامان اسلام آباد آئے گا۔