LIVE

لاک ڈاؤن کے باوجود سمندر میں پکنک پر جانے والے 5 افراد ڈوب گئے

ویب ڈیسک
April 15, 2020
 

واقعے کے فوری بعد ڈوبنے والے 3 افراد کو بچالیا گیا جب کہ بقیہ 2 افراد کی تلاش جاری ہے،فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری میں جیٹی کے قریب سمندر میں 5 افراد ڈوب گئے جن میں سے 3 کو بچالیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  پانچوں افراد  کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے باوجود ابراہیم حیدری میں پکنک منانے گئے تھے کہ جیٹی کے قریب ہی ڈوب گئے۔

واقعے کے فوری بعد ڈوبنے والے 3 افراد کو بچالیا گیا جب کہ بقیہ 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ  ڈوبنے والے  افراد کا تعلق کورنگی کے علاقے 100 کوارٹر سے ہے۔