LIVE

کراچی میں مزید 6 پولیس اہلکار کورونا کا شکار، تعداد 15 ہوگئی

ویب ڈیسک
April 20, 2020
 

کراچی میں سندھ پولیس کے مزید 6 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ اہلکاروں کی تعداد 15 ہوگئی۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران مزید 6 اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثر ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ اہلکاروں کو مکمل میڈیکل سہولت فراہم کی جاری ہے۔

کراچی پولیس چیف کی جانب سے ناکوں پر تعینات اہلکاروں کو سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں شریک ہیں۔