LIVE

کسٹمز حکام کی کارروائی، 23 کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ اور کیمیکل برآمد

ویب ڈیسک
April 23, 2020
 

مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے: ترجمان کسٹمز۔ فوٹو: فائل

کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ ونگ نے شیخوپورہ میں ایک گودام پر چھاپہ مارکر 23 کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ اور کیمکلز برآمد کر لیے۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق کلکٹر کسٹمز باسط مقصود عباسی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کلکٹر سلمان جاوید کی سربراہی میں شیخوپورہ میں ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا اور 23 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ، میٹھی چھالیہ اور مختلف فلیورز کے کیمکل برآمد کر لیے گئے۔

ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔