LIVE

ایمن خان نے ماہرہ سمیت تمام پاکستانی شوبز اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا

ویب ڈیسک
April 27, 2020
 

فوٹو: فائل

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد سپر اسٹار ماہرہ خان سمیت پاکستانی شوبز انڈسٹری کی تمام شخصیات سے زیادہ ہو گئی ہے۔

اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجودہ فالوورز کی تعداد 59 لاکھ سے زیادہ ہوگئے ہیں اور اس طرح ایمن خان کی فین فالوونگ تمام پاکستانی سیلیبریٹیز میں سے سب سے زیادہ ہو گئی ہے۔

اس ضمن میں نوجوان اداکارہ نے اپنی بیٹی امل کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اداکارہ ایمن خان کے بعد انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کی تعداد اداکارہ ماہرہ خان کی ہےجو کہ 58 لاکھ ہے جب کہ تیسرے نمبر  پر اداکارہ عائزہ خان کے فالوورز ہیں جن کی تعداد 54 لاکھ ہے۔

دوسری جانب ایمن خان کی جڑواں بہن اداکارہ منال خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 49 لاکھ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پاکستان انٹرٹینمٹ انڈسٹری کی پہلی شخصیت تھیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورزکی تعداد 59 لاکھ ہوئی تھی۔