LIVE

ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان، ایک روپے 17 پیسے مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک
April 28, 2020
 

روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ شروع ہوگیا اور ڈالر ایک روپے 17 پیسے مہنگا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 17 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 161 روپے 65 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 160 روپے 90 پیسے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا تھا اور انٹربینک میں ڈالر 38 پیسے سستا ہوکر 159.98 روپے ہوگیا تھا تاہم اب ڈالر پھر اوپر جارہا ہے۔