LIVE

چینی شہری نے اُڑ کر دفتر پہنچنے کا خواب سچ کردکھایا

ویب ڈیسک
April 28, 2020
 

ٹریفک کا رش ہو اور دفتر سے دیر ہورہی ہو تو کسی کا دل نہیں چاہتا کہ اُڑ کر منزل  پر پہنچ جائے ، ایسی ہی خواہش کو ایک چینی شہری نے عملی جامہ  پہنا دیا۔

چینی صوبے  ہُنان کے ایک شہری ژہاؤ دیلی نے  گھر میں ہی اپنی مدد آپ کے تحت اور اپنی طویل عرصے کی جدوجہد کے بعد  دفتر اڑ کر پہنچنے کے خواب کو سچ کردکھایا۔

چینی شہری نے اپنی موٹر سائیل پر بیٹھ کر پرواز کا  مظاہرہ بھی کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ ژہاؤ  کی اڑنے والی موٹر سائیکل کی فوٹیج  اس سے قبل بھی سامنے آئی تھی تاہم اب اس میں مزید تبدیلیاں کی گئی ہیں اور یہ 30 فٹ کی بلندی تک اڑ سکتی ہے۔