LIVE

کورونا وائرس چین کی لیبارٹری میں تیار ہونے کے کوئی ثبوت نہیں: آسٹریلوی وزیراعظم

ویب ڈیسک
May 01, 2020
 

فائل فوٹو: آسٹریلوی وزیراعظم

آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کے چین کی لیبارٹری میں تیار ہونے کے کوئی ثبوت نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ایسا کوئی ثبوت نہیں جو اس بات کوواضح کرےکہ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر چین کی جانب سے بین الاقوامی تحقیقات کے مطالبے پر برہمی کا اظہار کیا۔

آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کے پاس اس نظریے کی حمایت کے لیے کوئی اطلاعات نہیں ہیں بلکہ اس سے مزید تذبذب پھیلا کہ انکوائری کی جائے کورونا وائرس کیسے شروع ہوا اور کس طرح تیزی سے دنیا میں پھیلا۔

انہوں نےکہا کہ اس سے قبل ہمارے پاس ایسا کیا ہے، یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ یہ ایک طرح کا ذریعہ ہے، ہمارے پاس ایسا کچھ نہیں ہے کہ جو ظاہر کرے گا کہ یہ ایک طرح کا ذریعہ تھا، اس طرح کے ماحول میں آپ کوئی اصول نہیں بناسکتے۔