LIVE

ماں کا گاڑی دلانے سے انکار، 5 سالہ بچہ ہائی وے پر گاڑی لے کر نکل پڑا

ویب ڈیسک
May 06, 2020
 

امریکی ریاست یوٹا میں پولیس نے ہائی وے پر گاڑی دوڑانے والے 5 سالہ بچے کو پکڑ لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوٹا میں جب پولیس اہل کاروں نے کم سن بچے کو ہائے وے پر گاڑی چلاتا دیکھا تو وہ حیران رہ گئے۔

بعدازاں پولیس نے اشارا دیا جس پر 5 سالہ بچے نے گاڑی پر روک دی۔

بچے نے پولیس کے پوچھنے پر بتایا کہ اس کی ماں نے اسے لمبر گینی کار دلانے سے انکار کر دیا تھا، اس پر اس نے فیصلہ کیا کہ وہ خود ہی کیلی فورنیا سے گاڑی خرید کر لے آئے گا۔

پولیس کے مطابق بچے کے پاس صرف 3 ڈالر تھے جب کہ بچہ گاڑی چلا کر گھر سے تقریباً 5 کلو میٹر دور پہنچ گیا تھا اور خوش قسمتی سے کوئی حادثہ نہیں ہوا۔

اس حوالے سے بچے کے والدین نے بتایا کہ گھر والے جب سو گئے تو بچہ چابی لے کر ایس یو وی گاڑی لے اڑا۔