LIVE

لاہور کورونا وائرس کا گڑھ بنتا جارہا ہے: یاسمین راشد

ویب ڈیسک
May 06, 2020
 

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہےکہ لاہور کورونا وائرس کا گڑھ بنتا جارہا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں سیمپلنگ کررہے ہیں اور لاہور میں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں اب تک 2953 کیسز ہیں ان میں سے 700 صحت یاب ہوگئے ہیں، شہر کورونا متاثرین کا گڑھ بنتا جارہا ہے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں کیسز زیادہ ہوں گے وہاں سخت لاک ڈاؤن کریں گے اور کم کیسز والے علاقوں میں نرمی ہوگی تاکہ لوگ اپنا کاروبار کرسکیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے کیسز کی تعداد 8400 سے تجاوز کرگئی ہے اور اب تک 150 سے زائد اموات بھی ہوچکی ہیں۔