LIVE

پشاور میں شربت بنانے پر جھگڑا، بھائی کے ہاتھوں بہن بھائی قتل

ویب ڈیسک
May 06, 2020
 

بہن اور بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو نوشہرہ سے گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے: پولیس۔ فوٹو: فائل

پشاور کے علاقے متھرہ بھائی نے شربت بنانے کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے پر  بہن اور بھائی کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم محمد اسحاق کی دو روز قبل افطاری کے موقع پر شربت بنانے کے معاملے پر بہن اور بھائی لڑائی ہوئی تھی۔

ملزم نے طیش میں آ کر بہن اور بھائی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا تاہم اب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم محمد اسحاق کو نوشہرہ سے گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔