LIVE

بلوچستان میں پاک فوج پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک افسر سمیت 6 اہلکار شہید

ویب ڈیسک
May 08, 2020
 

بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے ایک افسر سمیت 6 فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔

حملہ پاک افغان سرحد سے 14 کلو میٹر دور کیچ کے علاقے بلیدا میں کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف سی بلوچستان کے جوان دہشت گردوں کے ممکنہ روٹس کا پتہ لگانے کیلئے پیٹرولنگ ڈیوٹی سے واپس آرہے تھے کہ ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ بم حملے میں ایک افسر اور 5 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حافظ آباد کے میجر ندیم عباس بھٹی، میانوالی کے نائیک جمشید، تونسہ شریف کے لانس نائیک تیمور، اٹک کےلانس نائیک خضر حیات، مردان کےسپاہی ساجد اور تونسہ شریف کے سپاہی ندیم شامل ہیں۔