LIVE

حیدرآباد میں کورونا وائرس سے ڈاکٹر کا انتقال

ویب ڈیسک
May 12, 2020
 

حیدرآباد میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریض ہلال احمر اسپتال کے ڈاکٹر نوشاد حسین انتقال کرگئے۔

ڈپٹی کمشنر فواد سومرو کے مطابق ڈاکٹر نوشاد گزشتہ کئی روز سے بیمار تھے  اور گزشتہ 6 روز سے چھٹیوں پر تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈاکٹر نوشاد میں کورونا وائرس کی علامتیں تھیں تاہم ان کا ٹیسٹ نہیں کرایا گیا تھا، ان کی تدفین کے دوران احتیاطی تدابیر اختیارکی گئی تھیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نوشاد کے انتقال کے بعد ان کی پوری فیملی کے کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے مشتبہ مریض اور ہلال احمر اسپتال کے ڈاکٹر نوشاد حسین کی اہلیہ بھی ڈاکٹر ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 700 سے زائد ہے۔