LIVE

میئر اسلام آباد کی معطلی کا حکم نامہ معطل، شیخ انصر کو کام کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک
May 21, 2020
 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے میئر اسلام آباد کی معطلی کے حکم نامے کو معطل کرتے ہوئے شیخ انصر عزیز کو بطور میئر وفاقی دارالحکومت کام کرنے کی اجازت دیدی۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد حکومت نے شیخ انصر عزیز کو انٹر سٹی بس پراجیکٹ میں کرپشن کے الزامات پر 90 روز کے لیے معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

شیخ انصر عزیز نے اپنی معطلی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر عدالت نے متعلقہ حکام سے شیخ انصر کی معطلی سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کیا تھا۔

اب اسلام آباد ہائیکورٹ نے میئر اسلام آباد کی معطلی کے حکم نامے کو معطل کرتے ہوئے شیخ انصر عزیز کو بطور میئر کام کرنے کی اجازت دیدی ہے۔