LIVE

امریکا میں 2 منہ والے بلی کے بچے کی پیدائش

ویب ڈیسک
May 23, 2020
 

بسکٹ  بعض اوقات ایک منہ سے کھارہا ہوتا ہے تو اسی وقت دوسرے منہ سے میاؤں کر رہا ہوتا ہے،فوٹو:اسکرین گریب، سوشل میڈیا

امریکا میں ایک عجیب الخلقت بلی کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے حیران کن طور پر 2 منہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2 منہ والے بلی کے بچے کی پیدائش امریکی ریاست اوریگون میں ہوئی ہے  اور اس بچے کا نام بسکٹ رکھا گیا ہے۔

بلی کے  مالک کے  مطابق  حیران کن طور پر بلی کا بچہ اپنے دونوں منہ سے کھا سکتا ہے جب کہ  بعض اوقات ایک منہ سے کھارہا ہوتا ہے تو اسی وقت دوسرے منہ سے میاؤں کر رہا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ اس طرح کے بلی کے بچے پہلے بھی  سامنے آتے رہے ہیں تاہم ان کی زندگی بہت مختصر ہوتی ہے لیکن بلی کے مالک کو اس حوالے سے اچھی امید ہے۔