LIVE

سعودی عرب کےعسیر ریجن میں طوفانی بارش، سیلابی ریلے میں بہہ کر 2 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
May 25, 2020
 

سعودی عرب کے عسیر  ریجن میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں 2 افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک ہو گئے۔

سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق عسیر ریجن میں شدید بارش کے باعث سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی اور کئی گاڑیاں بھی بہہ گئیں۔

سعودی حکام کے مطابق عسیرریجن میں سیلابی ریلے میں گاڑی میں پھنسے 4 افرادکو بچا لیا گیا ہے۔

مکہ ریجن میں بھی گرد وغبار کے طوفان کے باعث 4 کمشنریوں جدہ، قنفذہ، رابغ اور اللیث میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ مدینہ منورہ کمشنری الوادی الفرع میں بارش کے بعد سیلابی ریلے بہنا شروع ہو گئے ہیں۔