LIVE

طیارہ ساز کمپنی ائیر بس کی ٹیم تحقیقات کیلئے آج پاکستان پہنچے گی

ویب ڈیسک
May 25, 2020
 

طیارہ ساز کمپنی ائر بس کی ٹیم آج کراچی پہنچے گی اور پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی جگہ پرتحقیقات کرے گی۔

ائیر بس کی تحقیقات کےلیے جائے حادثہ سے سامان کی منتقلی روک دی گئی ہے۔

ائیربس کی جانب سے جاری ایک خط میں کہا گیا ہے کہ تاحال ائیر بس انتطامیہ کے پاس حادثے کی کوئی حتمی معلومات نہیں ہے، ائیر بس انتظامیہ تحقیقات میں پی آئی اے اور ائرب فرانس کو بھرپور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔

خیال رہے کہ 22 مئی کو پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ لینڈنگ سے چند سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق جب کہ دو افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے طیارہ حادثے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ذمہ دار ہوا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔