LIVE

بلوچستان کے رکن اسمبلی نصر اللہ زیرے کورونا میں مبتلا

ویب ڈیسک
May 27, 2020
 

نصر اللہ زیرے کا تعلق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے ہے،فوٹو:فائل

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے رکن نصر اللہ زیرے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

رکن اسمبلی نصراللہ زیرے کا کہنا ہے کہ انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا  جس کی رپورٹ مثبت آنے پر  وہ گھر میں آئسولیٹ ہوگئے ہیں۔

نصر اللہ زیرے کا تعلق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں کئی منتخب نمائندے اب تک کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں بیشتر صحتیاب ہو چکے ہیں جب کہ جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق گورنر سید فضل آغا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 3 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 41 افراد کا انتقال بھی ہوا ہے۔