LIVE

سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر، درست قبلہ سمت کا تعین کر لیا گیا

ویب ڈیسک
May 27, 2020
 

سورج آج خانہ کعبہ کےعین اوپر  آیا جس کی  مدد سے خانہ کعبہ کی سمت کا تعین کرلیا گیا۔

پاکستانی وقت کے مطابق سورج 2 بج کر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر آیا جس کی مدد سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے مرکز کی حیثیت رکھنے والے خانہ کعبہ کی سمت کا درست تعین  قطب نما کے بغیر کیا گیا۔

ایسی صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی  یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔

یاد رہے کہ ہرسال دو مرتبہ سورج عین خانہ کعبہ کے اوپرآتا ہے، سورج خانہ کعبہ کے اوپر سال میں پہلی بار 27 مئی اور دوسری بار 15 جولائی کو آتا ہے۔