LIVE

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

ویب ڈیسک
May 27, 2020
 

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ جاسوس ڈرون ایل او سی سے پاکستان کی حدود میں 650 میٹر تک گھس آیا تھا جسے گرادیا گیا۔