LIVE

آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کا گلا کاٹنے والی بیوی گرفتار

ویب ڈیسک
May 28, 2020
 

فائل فوٹو

شیخوپورہ میں شہ رگ کاٹ کر قتل کیے جانے والے یونس مسیح کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے گاؤں داؤ کی ملیاں کے کھیتوں سے تین دن پہلے یونس مسیح نامی شخص کی شہ رگ کٹی لاش برآمد ہوئی تھی جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی جارج مسیح کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق قتل میں یونس مسیح کی بیوی اور اس کا آشنا ملوث پائے گئے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق یونس مسیح کو اس کی بیوی نجمہ کے ایماء پر اس کے مبینہ آشنا عرفان نے قتل کیا جس پر نجمہ اور عرفان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔