LIVE

تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
May 29, 2020
 

شیخوپورہ جی ٹی روڈ کی آبادی کالا شاہ کاکو کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد 2 سگے بھائی زین ،تحسین اور کزن تہکوان شاہدرہ سے مریدکے جا رہے تھے۔ 

جی ٹی روڈ کالا شاہ کاکو کے قریب ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع  پر جاں بحق ہو گئے جب کہ حادثہ کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے تینوں لاشوں کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔