LIVE

بچوں اور اساتذہ کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے: محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب

ویب ڈیسک
May 29, 2020
 

فائل فوٹو

لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ کسی بھی قیمت پر ہم اپنے بچوں اور اساتذہ کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

پرائیویٹ اسکول فیڈریشن کی جانب سے احتجاج کی کال پر محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اپنے ردعمل میں کہا ہےکہ پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کی احتجاجی کال مکمل طور پر بے بنیاد اور ذاتی مفادات پر مبنی ہے، کورونا وائرس کے ایس او پیز کی پابندی ہمارے فرائض میں شامل ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ اسکول بند ہونے کے باوجود پرائیویٹ اسکول مالکان کو فیسیں موصول ہو رہی ہیں، ہمارے لیے اساتذہ اور طلبہ کی زندگی کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔