LIVE

ابرار الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ویب ڈیسک
May 31, 2020
 

ابرارالحق  نے اپنے تمام مداحوں اور چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لیے اور تمام افراد کے لیے صحت کی دعا کریں،فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق کورونا وائرس  سے متاثر ہوگئے ہیں اور ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔

ابرارالحق جو کہ اس وقت چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (انجمن ہلال احمر پاکستان) بھی ہیں نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے  خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

ابرارالحق  کا کہنا ہے کہ وہ بذریعہ انٹرنیٹ  ہلال احمر پاکستان اور اپنی فلاحی تنظیم سہارا کی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے۔

انہوں نے اپنے تمام مداحوں اور چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لیے اور تمام افراد کے لیے صحت کی دعا کریں۔