LIVE

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان کورونا وائرس میں مبتلا

ویب ڈیسک
June 03, 2020
 

فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان میں پچھلے 3 ماہ سے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران زرکون خود کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان عمران زرکون نے جیو نیوز کو بتایا کہ طبعیت ناساز ہونے پر انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔

عمران زرکون نے کہا کہ کورونا کی تصدیق کے بعد خود کو گھر پرآئسولیٹ کرلیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے دوست و احباب سے کوروناسےصحتیابی کے لیے دعاکی اپیل کی ہے۔