LIVE

حکومت کا کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
June 04, 2020
 

حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بنائی گئی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے بنائی گئی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد کر کے ہی کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔

انڈسٹریل ایریاز، مارکیٹس اور ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے گا۔

حکومت پاکستان کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے تمام صوبوں سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی۔

وفاقی حکومت کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کیے جائیں گے۔