LIVE

اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کا چاقو سے حملہ، ٹیچر سمیت متعدد بچے زخمی

ویب ڈیسک
June 04, 2020
 

ویڈیو اسکرین گریب

چین میں اسکول کے سیکیورٹی گارڈ نے بچوں اور اساتذہ پر چاقو سے حملہ کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ جنوبی چین کے علاقے میں پیش آیا جہاں چاقو سے حملے کے نتیجے میں 39 بچے اور اساتذہ بھی زخمی ہوگئے۔

مقامی حکومت کا بتانا ہےکہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح ساڑھے 8 بجے اسکول لگنے کے وقت پیش آیا جس میں اسکول کے ہی سیکیورٹی گارڈ نے چاقو سے حملہ کیا اور اس کے نتیجے میں 37 بچے 2 اساتذہ زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 39 میں سے 37 زخمیوں کو معمولی زخم آئے اور 2 شدید زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اب تک حملے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔