LIVE

آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، انسداد پولیو مہم پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک
June 11, 2020
 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پاکستان میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف اور بل گیٹس درمیان ہونے والی گفتگو میں کورونا وبا کے خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور کورونا کے حوالے سے آگاہی اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی گفت گو ہوئی۔

بل گیٹس نے انسداد پولیو مہم کے لیے پاک فوج کی سیکیورٹی، مانیٹرنگ اور استعداد کار میں مدد کی تعریف کی۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاک فوج انسداد پولیو مہم کےلیے سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کے حوالے سے مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ صحت عامہ کے حوالے سے پاک فوج اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، اور انسداد پولیو مہم میں مقامی حکومت کو تعاون فراہم کرنا پاک فوج کی قومی ذمہ داری ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہیلتھ کرنا ورکرز انسداد پولیو مہم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،

انسدا پولیو کے ورکرز کورونا وبا سے نمٹنے میں بھی پیش پیش ہیں، کورونا کے باوجود آئندہ ہفتوں میں انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی۔