LIVE

آخر پاکستان اس سلیکشن کی اور کتنی قیمت چکائے گا: بلاول

ویب ڈیسک
June 12, 2020
 

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے فیصلوں اور اقدامات کے نتائج پر آخر کس کو الزام دیا جائے گا، انسانی زندگیوں کے ضیاع، معاشی تباہی اور وفاق کو نقصان کی صورت میں آخر پاکستان اس سلیکشن کی اور کتنی قیمت چکائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ایک خاص وقت میں کٹھ پتلی کو اختیارات دینے کے نتائج سامنے آجاتے ہیں اور  یہ حد ہم بہت پہلے عبور کرچکے ہیں۔