LIVE

پی ایس فائیو، ویڈیو گیمز کا مستقبل

ویب ڈیسک
June 13, 2020
 

فوٹو: بشکریہ میش ایبل

سونی الیکٹرونکس نے کورونا وبا کے دوران گیمز کے شوقین افراد کو 'پی ایس فائیو' کا تحفہ دیتے ہوئے اس کی پہلی جھلک جاری کردی جسے انہوں نے 'گیمز کا مستقبل' کہا ہے۔

سونی الیکٹرونکس نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر لائیو اسٹریمنگ کرتے ہوئے دنیا بھر میں اپنے نئے ویڈیو گیم کنسول پلے اسٹیشن کی پہلی جھلک دکھائی۔

فوٹو: بشکریہ میش ایبل

بعد ازاں سوشل میڈیا پر صارفین اور گیمنگ کے شوقین افراد کی جانب سے 'پی ایس فائیو' کو لے کر خوب تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

سونی کی جانب سے پیش کیا جانے والا 'پی ایس فائیو' صارفین کے لیے دو مختلف ماڈلز میں دستیاب ہوگا۔

پی ایس فائیو کا پہلا ماڈل سادہ ہوگا جب کہ دوسرا ماڈل ڈیجیٹل ہوگا جس میں انٹرنیٹ کا استعمال کر کے گیم ڈاؤن لوڈ کر کے کھیلا جا سکتا ہے۔