LIVE

خیبرپختونخوا حکومت کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں مشکلات

ویب ڈیسک
June 13, 2020
 

فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کو آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے جب کہ رواں مالی سال صوبائی حکومت کو 50 ارب روپے سے زائد خسارہ ہوا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کی بجٹ ترجیحات کو حتمی شکل دے دی ہے جن میں رواں مالی سال غیرضروری منصوبوں و اخراجات پر کٹ لگایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کا حجم 900 ارب سے زائد متوقع ہے جب کہ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی فنڈ کےلیے 250 ارب روپے مختص کرنے پر غورکیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ کورونا وائرس کے باعث محکمہ صحت کا بجٹ 11 ارب سے بڑھا کر 15 ارب کرنے کی تجویز زیر غور ہے،  روڈ سیکٹر کا بجٹ 23 ارب سے بڑھا کر 25 ارب تک بڑھانے کا امکان ہے۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصہ ہوا ہے جب کہ ایریگیشن ترقی کےلیے رقم بڑھائی جائے گی۔