LIVE

کراچی: ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ڈرائیور اور کلینر گرفتار

طلحہ ہاشمی
June 14, 2020
 

کراچی میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس کے مطابق منگھوپیر میں ماربل کے دو ٹرکوں میں خفیہ ٹینک بناکر ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش کی جا رہی تھی جسے کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا اور  ٹرک ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  دونوں ٹرکوں میں 10 ہزار لیٹر ڈیزل پکڑا گیا ہے جسے کسٹمز حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ تیل اسمگل کرنےکے لیے ٹرک کے فرش پر 6 سے 8 انچ کا ٹینک بنایا جاتا ہے یا ٹرک میں ڈرائیور کیبن کے عقب میں بھی چھوٹا ٹینک بنایا جاتا ہے لہذا اس طرز کے ٹرک سے 6 ہزار لیٹر تک تیل اسمگل کیا جا سکتا ہے۔