LIVE

قوم آج بینظیربھٹو کی قیادت کی کمی محسوس کر رہی ہے : بلاول

ویب ڈیسک
June 21, 2020
 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ قوم آج  بینظیربھٹو کی قیادت کی کمی محسوس کررہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم اور اپنی والدہ بینظیر بھٹو کے  سڑسٹھ (67) ویں یوم پیدائش کے موقع پر گڑھی خدا بخش کا دورہ کیا اور بینظیر بھٹو کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اورپھول رکھے۔

 اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اندرونی وبیرونی چیلنجز، کورونا وبا،ٹڈی دل کاحملہ اور گرتی معیشت کی صورت حال میں قوم آج بینظیربھٹوکی قیادت کی کمی محسوس کررہی ہے۔

بلاول نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ محترمہ بینظیربھٹوکی67 ویں سالگرہ گھروں پرمنائیں۔