LIVE

فیصل آباد میں کورونا ایس او پیز کے باوجود کرکٹ کا میلہ، 9 افراد گرفتار

ویب ڈیسک
June 22, 2020
 

گرفتار افراد کو گورنمنٹ جنرل اسپتال غلام محمد آباد میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے: اسسٹنٹ کمشنر. فوٹو: فائل

فیصل آباد میں کورونا کے ایس او پیز کے باوجود  کرکٹ کا میلہ سجا جس میں 200 سے زائد تماشائیوں نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے کرکٹ میچ کھیلنے پرکھلاڑیوں سمیت 200 سے زائد تماشائیوں کے اجتماع پر کارروائی کی اور  ایس او پی کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرکے 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق گرفتار افراد کو گورنمنٹ جنرل اسپتال غلام محمد آباد میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حکومت نے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی سختی سے تاکید کی ہے جس کے باعث تقریبات اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔