LIVE

فاخر اور ان کے بچوں کا لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا پر نیا گانا ریلیز

ویب ڈیسک
June 24, 2020
 

فائل فوٹو

پاکستانی گلوکار فاخر نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران اپنے بچوں کے ساتھ مل کر نیا گانا 'میری ڈبل چِن' سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا۔

فاخر نے بتایا کہ ان کا نیا گانا 'میری ڈبل چِن' میں ان کے بچے نائل اور سائمون کا بڑا کردار ہے ، کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن میں اپنے گھر والوں کے ساتھ سیلف آئسولیشن کے وقت ان کے بچوں کے دماغ میں اس گانے کا آئیڈیا آیا۔

فاخر نے سوشل میڈیا پر گانا جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ گانا کورونا وائرس کے  باعث لاک ڈاؤن سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے جسے ہم نے اپنے گھر کے اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیا ہے۔

گانے 'میری ڈبل چِن' کی ویڈیو میں متعدد معروف شخصیات کو بھی مہمانِ خصوصی کے طور پر دکھایا گیا ہے جس میں سینئر اینکر پرسن حامد میر، اداکار عدنان صدیقی، جاوید شیخ، نادیہ حسین، اعجاز اسلم، بشریٰ انصاری، ابرارالحق، عائشہ عمر اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔

علاوہ ازیں فاخر نے سوشل میڈیا پر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے ساتھ گانا بنانے میں ان کی مدد کی۔