LIVE

وفاقی وزارت خزانہ کے ملازمین نے بجٹ اعزازیہ نہ ملنے پر قلم چھوڑ ہڑتال کردی

ویب ڈیسک
June 24, 2020
 

ملازمین وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ بجٹ تیاری کا اعزازیہ ہر سال دیا جاتا ہے،فوٹو:فائل

اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے ملازمین نے بجٹ اعزازیہ نہ ملنے پر قلم چھوڑ ہڑتال کردی۔

احتجاجی ملازمین کی جانب سے وزیراعظم کے مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ  کے دفتر کے گھیراؤ کاخدشہ ہے جس کے باعث انتظامیہ نے وزارت خزانہ کی چوتھی منزل پر جانے والے راستے بند کردیے ہیں اور  دفتر کی لِفٹس بھی بند کردی گئیں ہیں۔

وزارت خزانہ کے ملازمین پہلے بھی داخلی راستے پرمشیرِ خزانہ کا گھیراؤ کر چکے ہیں۔

ملازمین وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ 21-2020ء کی  تیاری کے لیے طے شدہ اعزازیہ نہیں دیا جب کہ بجٹ تیاری کا اعزازیہ ہر سال دیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے 12 جون کو قومی اسمبلی میں مالی سال 21-2020ءکا وفاقی بجٹ پیش کیا تھا جس پر قومی اسمبلی میں بحث اور منظور کرنے کا عمل جاری ہے۔