LIVE

صحت سے متعلق آپ کی کاوش ہمیشہ یاد رکھوں گا: شیخ رشید کی آرمی چیف سے گفتگو

ویب ڈیسک
June 26, 2020
 

میری صحت سے متعلق آپ کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا: شیخ رشید کا آرمی چیف سے مکالمہ— فوٹو:فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کورونا سے صحت یاب ہونے والے وفاقی وزیر برائے  ریلوے شیخ رشید احمد کو ٹیلی فون کیا۔

آرمی چیف نے شیخ رشید کی خیریت دریافت کی اور کورونا سے صحت یابی پر مبارکباد دی۔ 

آرمی چیف نے شیخ رشید احمد کو 2 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا جب کہ وفاقی وزیر  نے ملٹری اسپتال کے انتطامات کو سراہا۔ 

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملٹری اسپتال کے انتظام بہترین تھے، ڈاکٹرز اور اسٹاف نے بہت خیال رکھا۔ 

شیخ رشید نے آرمی چیف سے کہا کہ میری صحت سے متعلق آپ کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شیخ رشید میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ 16 روز تک ملٹری اسپتال راولپنڈی میں داخل رہے اور اب صحتیاب ہوچکے ہیں۔

شیخ رشید آج ہی صحت یاب ہوکر گھر منتقل ہوئے ہیں جس کے بعد آج ہی پریس کانفرنس کرڈالی ہے۔