LIVE

اسکاٹ لینڈ میں چاقو حملہ، تین افراد ہلاک

ویب ڈیسک
June 26, 2020
 

ایک پولیس افسر زخمی بھی ہوا جبکہ حملہ آور کو گولی مار دی گئی— فوٹو: رائٹرز

اسکاٹ لینڈ کے علاقے گلاسگو میں چاقوحملے میں 3 افراد ہلاک اور پولیس آفیسر زخمی ہوگیا،مشتبہ حملہ آور کو گولی مار دی گئی۔

برطانوی میڈیاکےمطابق چاقوحملہ گلاسگو کی ویسٹ جارج اسٹریٹ پر پیش آیا۔

اسکاٹش پولیس فیڈریشن نے چاقوحملےمیں پولیس آفیسرکےزخمی ہونےکی تصدیق کردی ہے۔

ایمرجنسی سروس واقعےسےنمٹ رہی ہے جبکہ ویسٹ جارج اور اس سےملحقہ اسٹریٹس عوام کیلئےبند کردی گئی ہیں۔

صورتحال قابو میں ہے اور عوام خطرےمیں نہیں ہے۔گلاسگو پولیس نے واقعےکی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔