LIVE

وزیراعلیٰ سندھ کا وفاق کیلئے ٹیکس جمع کرنے سے انکار

ویب ڈیسک
June 30, 2020
 

فوٹو فائل

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق کیلئے ٹیکس جمع کرنے سے انکار کردیا۔

گزشتہ ماہ ٹیکس وصولی کے سلسلے میں وفاق اور سندھ حکومت میں تنازع پیدا ہوا تھا جو اب بھی برقرار ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق نے ہمیں آئین کے تحت ٹیکس جمع کرنے کا اختیار دیا ہے  لہٰذا ہم اب وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیرایکسائز کو ہدایت کردی ہیں اور وہ وفاق کو سندھ حکومت کے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔