LIVE

لاہور : اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج، سیل علاقے کھول دیے گئے

ویب ڈیسک
July 04, 2020
 

لاہور میں زیادہ کورونا کیسز کے باعث مکمل سیل کیے گئے علاقوں کو کیسز میں کمی کے بعد کھول دیا گیا۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈیفینس، گارڈن ٹاؤن، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گلشن راوی اور اندرون شہر کو کورونا کیسز زیادہ ہونے کے باعث مکمل طور پر سیل کیا گیا تھا۔

محکمہ داخلہ نے 30 جون کو ان علاقوں کو 3 جولائی تک مزید سیل رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے  تھے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ان علاقوں میں تازہ سیمپلنگ کے بعد کورونا کیسز میں کمی آئی ہے جس کے باعث علاقوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس نے ان علاقوں کی سڑکوں اور گلیوں میں لگائی گئی رکاوٹیں ہٹادی ہیں۔

محکمہ صحت کے جانب سےصوبے بھر میں 15 جولائی تک اسمارٹ لاک ڈاون کا اطلاق جاری رہے گا۔