LIVE

چمن : زیر زمین ٹینک کی صفائی کے دوران گیس بھرنے سے 7 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
July 06, 2020
 

پولیس کے مطابق واقعہ زیر زمین ٹینک میں گیس کی وجہ سے پیش آیا ہے،فوٹو:فائل

چمن میں زیر زمین ٹینک کی صفائی کے دوران گیس بھرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چمن میں ایک شخص زیر زمین ٹینک کی صفائی کررہا تھا کہ گیس کی وجہ سے بے ہوش گیا۔

بے ہوش شخص کو بچانے کے لیے دیگر افراد بھی ٹینک میں اترے تو گیس کی وجہ سے ان کی حالت بھی خراب ہوگئی اور متعدد افراد بے ہوش ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں کل 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ چند بے ہوش افراد کو چمن کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔