LIVE

محکمہ موسمیات نے پھر بارش کی پیش گوئی کردی

ویب ڈیسک
July 06, 2020
 

کل گرمی کی شدت زائد رہی تو سسٹم مذید مضبوط ہوسکتا ہے، مون سون سسٹم شہر کے جنوب مشرق میں سمندر میں موجود ہے، محکمہ موسمیات— فوٹو: فائل

کراچی میں مون سون کا پہلا بارش کا اسپیل 43 ملی میٹر تک بارش برسا گیا، شہر میں رات میں بھی ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کل گرمی کی شدت زائد رہی تو سسٹم مذید مضبوط ہوسکتا ہے، مون سون سسٹم شہر کے جنوب مشرق میں سمندر میں موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل دوپہر میں ایک بار پھر بارش ہوسکتی ہے،  سسٹم کا زیادہ اثر شہر کے جنوبی اور مشرقی حصے میں نظر آسکتا ہے۔

خیال رہے کہ آج اندرون سندھ اور کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ہوئی اور مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔