LIVE

چینل 24 نیوز کی معطلی کا پیمرا کا حکم معطل

ویب ڈیسک
July 07, 2020
 

لاہور ہائیکورٹ نے چینل 24 نیوز کی معطلی کا حکم معطل کر دیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود نے چینل 24 نیوز کی معطلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود تھی۔

 دوران سماعت وکیل پیمرا نے عدالت سے کہا کہ چینل کی بندش کے حوالے سے مجاز اتھارٹی نے حکم نامہ جاری کیا تھا۔

اس پر  عدالت نے استفسار کیا کہ کیا مجاز اتھارٹی عدالتوں سے بڑی ہے؟ کل میٹنگ منٹس پیش کیے جائیں عدالت اس کا فیصلہ کرے گی۔

بعدازاں جسٹس ساجد محمود نے چینل 24 کی بندش کا پیمرا کا حکم معطل کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے درخواست پر مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔