LIVE

کے الیکٹرک کے عملے کو دھمکیاں دینے والا مرکزی ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
July 10, 2020
 

کراچی: گلستان جوہر میں کے الیکٹرک کے عملے کو دھمکیاں دینے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

 گلستان جوہر بلاک ون میں غیر قانونی کنڈا مافیا کے خلاف کارروائی کرنے والے عملے کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو پولیس نے گلستان جوہر سے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق کے الیکٹرک کا عملہ کارروائی کے لیے پہنچا تو نامعلوم ملزمان نے حملہ کیا اور عملے کو کارروائی سے روکتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں ملزم اشرف کو کے الیکٹرک کے عملے کو دھمکیاں دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  29 جون کو پیش آنے والے واقعے کے مقدمے میں مرکزی ملزم اشرف کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جب کہ دیگر 4 افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارے ہیں۔