LIVE

عمر کوٹ میں کورونا وائرس سے پہلے ڈاکٹر کی موت

ویب ڈیسک
July 13, 2020
 

عمرکوٹ: سول اسپتال کے ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جو ضلع عمر کوٹ میں کورونا سے کسی ڈاکٹر کی پہلی موت ہے۔

ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر اللہ داد کے مطابق ڈاکٹر عبدالرزاق کنبھار سول اسپتال شعبہ امراض قلب میں تعینات تھے جن کا 12 روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ گھر میں آئسولیٹ تھے۔ 

ڈاکٹر عبدالرزاق کی اتوار کو طبیعت بگڑنے پر انہیں کراچی منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑگئے۔