LIVE

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری شہید کردیا، 24 گھنٹوں میں 4 شہادتیں

ویب ڈیسک
July 13, 2020
 

فوٹو: فائل

سری نگر:  یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر بھارتی فوج کی بربریت اور ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق ضلع اسلام آباد میں قابض بھارتی فوج نے محاصرے کی آڑ میں  ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کی فائرنگ میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں۔

کے ایم ایس کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔