LIVE

سانگھڑ : جنگل میں لکڑیاں کاٹنے پر بااثر افراد کا بچوں پر تشدد، منہ کالا کردیا

محمد خالد
July 14, 2020
 

سانگھڑ میں جنگل میں لکڑیاں کاٹنے پر بااثر افراد نے 9 بچوں پر بدترین تشدد کیا اور ان کا منہ کالا کردیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ سانگھڑ کی تحصیل کھپرو کے ایک گاؤں عاقل ہنگور کے جنگل میں پیش آیا جہاں مختلف گھرانوں کے 9 بچے لکڑیاں کاٹنے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق لکڑیاں کاٹنے پر بااثر افراد نے بچوں پر بدترین تشدد کیا اور انہیں رسیوں سے باندھ کر ان کا منہ بھی کالا کردیا۔

کئی گھنٹوں تک رسیوں میں بندھے بچے جب چھوٹ کر  گھر پہنچے تو انہوں نے  اپنے والدین کو صورت حال سے آگاہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی عمریں 6 سے 13 سال کے درمیان ہیں، والدین کی شکایت پر 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے اور ان کی تلاش جاری ہے۔