فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کرپشن کے مقدمے میں ملوث اہلکار کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز دیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے 100 روز مکمل ہونے پر فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے افسران کو تعریفی اسناد دی گئیں۔
اس موقع پر کرپشن کے مقدمے میں ملوث سابق ایڈمنسٹریٹر سٹی ٹرمینل صادق سواتی بھی تقریب میں ڈویژنل کمشنر، ریجنل پولیس آفیسر اور ڈپٹی کمشنر کی اسناد کی تقسیم میں معاونت کرتا رہا اور خود بھی تعریفی سند وصول کی۔
صادق سواتی کو اینٹی کرپشن نے 23 جون کو گرفتار کیا تھا اور سٹی ٹرمینل انکوئری میں اس پر کرپشن ثابت ہوئی تھی اور کرپشن کی ایف آئی آر بھی درج ہے۔