LIVE

'مالم جبہ، بی آر ٹی، فارن فنڈنگ، آٹا، چینی، پیٹرول اور بلین ٹری میں کرپشن کا جواب دو'

ویب ڈیسک
July 16, 2020
 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انہیں حکمران جماعت تحریک انصاف سے مالم جبہ، پشاور بی آر ٹی، فارن فنڈنگ، آٹا، چینی، پیٹرول، پی آئی اے اور بلین ٹری منصوبے میں کرپشن کا جواب چاہیے۔

بلاول نے کہا کہ ان کی پریس کانفرنس کو چاردن ہوگئے لیکن پی ٹی آئی نے اب تک جواب نہیں دیا۔

بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر وفاقی وزیرمواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کی جانب سے جواب دیا گیا ہے۔ مراد سعید کا کہنا ہے کہ پرچی چیئرمین نے کل پریس کانفرنس ختم نہیں کی تھی کہ میں نے ان کاچیلنج قبول کیا تھا۔

مرادسعید نے کہا کہ ہم نے ان کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین پیکج بھی دیا ہے، پرچی چیئرمین کوتیاری کابھرپوروقت اورمناظرےکےدن، مقام کےانتخاب کی بھی آزادی دی۔

خیال رہے کہ بلاول نے عمران خان کو تین چیلنجز دیے ہوئے ہیں جن میں پہلا چیلنج یہ تھا کہ وہ قومی اسمبلی یا ٹی وی پر مناظرہ کر لیں، دوسرا چیلنج یہ تھا کہ وہ این آئی سی وی ڈی طرز کا ایک اسپتال پورے پاکستان میں دکھا دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے تیسرا چیلنج یہ دیا کہ عمران خان خیبرپختونخوا اور پنجاب میں فی کس کورونا ٹیسٹنگ کا موازنہ سندھ سے کروا دیں۔