LIVE

وفاقی حکومت کا اپنی 2 سالہ کارکردگی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ

ایاز اکبر یوسف زئی
July 21, 2020
 

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت وزیراعظم کی قومی پالیسیوں اور داخلہ و خارجہ محاذ میں کامیابیاں قوم کے سامنے رکھےگی،فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے اپنی 2 سالہ کارکردگی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قومی پالیسیوں اور داخلہ و خارجہ محاذ میں کامیابیاں قوم کے سامنے رکھےگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے معاشی چیلنجز پرکیسے قابو پایا،معاملہ سامنے لایا جائے گا اور معاشی اہداف،قرض ادائیگی، چینی وپیٹرول بحران کے معاملات میں پیش رفت بتائی جائےگی جب کہ احساس پروگرام کےتحت امدادپہنچانےکا معاملہ bhi سامنے لایاجائےگا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومتی میڈیا ٹیم نے 2 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے لانےکا معاملہ کابینہ میں رکھا ہے۔

خیال رہے کہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان نے 18 اگست 2018 کو   وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور آئندہ ماہ اگست میں حکومت کو پورے دو سال ہوجائیں گے۔